17 جون 2017 - 04:38
یوم شہادت امام علی ؑ کی مناسبت سے انجمن شرعی کے زیر اہتمام وادی بھر میں مجالس عزا

امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کے مناسبت سے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کے طول و عرض میں تین روزہ مجالس عزا کے سلسلے کا آغاز ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کے مناسبت سے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کے طول و عرض میں تین روزہ مجالس عزا کے سلسلے کا آغاز ہوا۔ مجالس کا یہ سلسلہ یوم ضربت 19 رمضان المارک سے لیکر یوم شہادت 21 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے کے مرکزی اجتماعات 21 ماہ مبارک کو مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں منعقد ہونگے۔ مرکزی امام باڑہ یوم ضرب کے حوالے سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام علیؑ کے سیرت و کردار اور واقعات شہادت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲